زابل

زابل، لین دین میں پاکستانی روپے کے بجائے افغان کرنسی کی ترویج کے پروگرام کا آغاز

زابل، لین دین میں پاکستانی روپے کے بجائے افغان کرنسی کی ترویج کے پروگرام کا آغاز

کابل (بی این اے) زابل میں پاکستانی روپے کے بجائے افغان کرنسی کی تشہیر کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات و ثقافت زابل کے ڈائریکٹر مولوی عبدالحنان جابر نے باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو بتایا امیر المومنین حفظہ اللہ کے حکم کے مطابق پاکستانی روپے کی بجائے افغانی کی ترویج کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی روپے میں 80 فیصد تک تجارتی لین دین ہورہی تھی۔
انہوں نے قلات کے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنی شناخت اور ملکی معیشت کے لیے امیر المومنین حفظہ اللہ کے حکم کے مطابق افغانی کے ساتھ کاروبار کریں۔
اس سے قبل پاکستان اور ایران سے ملحقہ کئی صوبوں میں پاکستانی روپے اور ایرانی ریال کی بجائے افغانی کی ترویج کا وسیع پروگرام شروع کیا جا چکا ہے۔