زابل

زابل؛ قلات مرکز میں 8 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلوں کا انعقاد

زابل؛ قلات مرکز میں 8 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلوں کا انعقاد

کابل(بی این اے )
صوبہ زابل کے مرکز قلات میں آٹھ ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔
تین روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا پہلا میچ طوفان ہریرود اور شیخ متی بابا اے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،جس کے نتیجے میں شیخ متی بابا کی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 2-1 میدانوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے اور ان کا مقصد منشیات کے خلاف جنگ ہے۔