زابل

زابل میں 8 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل

زابل میں 8 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل

کابل(بی این اے )
زابل کے محکمہ دیہی ترقی و تعمیر نو کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع شاجوئ میں 8 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی کا ایک پروجیکٹ مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
مذکورہ صوبے کے زرعی آبپاشی و ترقی کے ڈائریکٹر مولوی حکمت اللہ رہبر نے مذکورہ پروجیکٹ کے بارے میں باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ ضلع شاجوئی کے سلطان ملخی گاؤں میں یونیسیف تنظیم کی جانب سے 78 لاکھ52 ہزار 68 افغانی کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل کردیاگیا ہے جس میں 20,000 لیٹر پانی ذخیرہ کی گنجائش اور 65 نلکوں کے جوڑنے کا کام شامل ہے۔
واضح رہے کہ علاقے کے مکین مذکورہ منصوبے کے نفاذ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کرتے ہیں۔