سرپل

سرپل، منشیات کی کاشت کے خلاف آپریشن، منشیات کی فصل صفر ہوگئی

سرپل، منشیات کی کاشت کے خلاف آپریشن، منشیات کی فصل صفر ہوگئی

سرپل، وزارت داخلہ کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے حوالے سے امیرالمؤمنین حفظہ اللہ کے فرمان نمبر 31 پر عمل درآمد کے لیے مقرر کردہ وفد نے سرپل کا دورہ کیا۔
گورنر سرپل محمد یعقوب عبدالرحمن نے وفد کا خیر مقدم کیا اور امیر المؤمنین کے فرمان پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
نائب گورنر ملا نادر حق جو اور سرپل پولیس چیف عبدالبصیر مظہری کا کہنا تھا کہ علاقے سے منشیات کا بالکل خاتمہ کردیا گیا۔
یاد رہے سرپل کے مجاہدین نے ایک ایک ضلع اور ایک ایک گلی کی تلاشی کرکے منشیات کی فصلیں تلف کی ہیں۔