سمنگان و میدان، کمانڈر،چیف پراسیکوٹر سمیت10 قتل، گاڑی و اسلحہ غنیمت

منصوری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سمنگان اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق سنیچر کے روز شام کے وقت صوبہ سمنگان کے صدرمقام ایبک شہر کے رباطک کے علاقے کابل، مزارشریف شاہراہ پر مجاہدین نے چیف پراسیکوٹر کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں موصوف محافظ […]

منصوری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سمنگان اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق سنیچر کے روز شام کے وقت صوبہ سمنگان کے صدرمقام ایبک شہر کے رباطک کے علاقے کابل، مزارشریف شاہراہ پر مجاہدین نے چیف پراسیکوٹر کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں موصوف محافظ سمیت ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ ضلع درہ صوف کے مرکز کے قریب واقع چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دو چوکیاں فتح  ہونے کے علاوہ وہاں تعینات ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر زخمی اور فرار ہوئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، ایک موٹرسائیکل اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صبح کے وقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے غزیز قلعہ کے علاقے قائم تین چوکیوں پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں معروف جنگجو کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور  مجاہدین نے ایک گاڑی، ایک ہیوی مشین گن، پانچ کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے  دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

اسی طرح اتوار کےروز سہ پہر کے وقت ضلع جغتو کے مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔