شام میں اسلام کے عادل خلیفہ عمربن عبدالعزیز  کے مرقد اور جسد کی بےحرمتی کےبارے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

انہتائی افسوسناک اطلاع ملی ہے کہ مملکت شام کے ادلب شہر میں اسلام کے عادل خلیفہ اور قرن ثانی کے مجدد عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ اور ان کی شریک حیات کی قبور کی کھدائی کی گئی ، انہیں آگ لگادی گئی اور ان کی اجساد کی بےحرمتی کی گئی۔ امارت اسلامیہ اس منحوس عمل […]

انہتائی افسوسناک اطلاع ملی ہے کہ مملکت شام کے ادلب شہر میں اسلام کے عادل خلیفہ اور قرن ثانی کے مجدد عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ اور ان کی شریک حیات کی قبور کی کھدائی کی گئی ، انہیں آگ لگادی گئی اور ان کی اجساد کی بےحرمتی کی گئی۔

امارت اسلامیہ اس منحوس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے  اور اسے اسلام کے خلاف گھناونی جرم سمجھتی ہے۔ ایسے گھناؤنے اعمال ان شریر عناصر کا فعل ہے، جو عالم اسلام میں مذاہب کے درمیان نفرت اور عداوت کو جنم دیتی ہے اور مقدسات کی بےحرمتی کرتی ہے ۔

ہم خطے کے ذمہ دار فریق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دیں اور مستقبل میں اس طرح توہین آمیز اقدامات کی شدید روک تھام کریں۔

امارت اسلامیہ افغانستان

08 شوال المکرم 1441 ھ بمطابق 31 مئی 2020 ء