کابل

شاہ عروس ڈیم منصوبے کے پاور ہاؤس اور بجلی پیدا کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع

شاہ عروس ڈیم منصوبے کے پاور ہاؤس اور بجلی پیدا کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع

 

کابل(الامارہ)
وزارت پانی و توانائی کا کہنا ہے کہ
شاہ عروس ڈیم منصوبے کے پاور ہاؤس اور بجلی پیدا کرنے والے آلات کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا ہے۔

وزارت پانی و توانائی نے ایکس پر لکھا کہ نائب وزیر پانی نے کہا کہ شاہ عروس ڈیم کے علاوہ دیگر ڈیموں کی تعمیر کا کام بھی مستقبل قریب میں شروع کیا جائے گا۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ ڈیم 30 ملین کیوبک میٹر پانی کو ریگولیٹ کرنے اور سال میں تقریباً 5 ملین کیوبک میٹر پینے کا پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
اس کے علاوہ اس ڈیم میں 1.2 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے اور تقریباً 2700 ہیکٹر زرعی اراضی کو سیراب کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔