شبرغان

شبرغان سے مزار شریف تک گیس پائپ لائن بچھانے کا 63 فیصد کام مکمل

شبرغان سے مزار شریف تک گیس پائپ لائن بچھانے کا 63 فیصد کام مکمل

کابل(الامارہ )
وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کے مطابق شبرغان سے مزار شریف تک گیس پائپ لائن بچھانے کا 63 فیصد کام مکمل اور بقیہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شبرغان سے مزار شریف تک گیس پائپ لائن جس کے لیے امارت اسلامیہ کی جانب سے 609 ملین افغانی رقم مختص کی گئی ہے، 95.5 کلومیٹر طویل ہوگی اور چوبیس گھنٹوں میں 1.5 ملین کیوبک میٹر گیس منتقل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کا کام بین الاقوامی معیار کے مطابق افغان انجینئرز کر رہے ہیں، ان کے مطابق مذکورہ گیس مزار شریف شہر میں بجلی، غضنفر پاور، شیشہ بنانے والی فیکٹریوں اور صنعتی پارکوں میں بھی استعمال کی جائیں گی۔
واضح رہے اس وقت شبرغان کے گیس کنوؤں سے روزانہ کی بنیاد پر650,000 کیوبک میٹر گیس نکالی جاتی ہے جو کہ آقچے اور شبرغان شہروں میں گھروں کے علاوہ بجلی اور دیگر مختلف شعبوں میں استعمال ہوتی ہے۔