شبرغان

شبرغان میونسپلٹی نے 64 ملین افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے

شبرغان میونسپلٹی نے 64 ملین افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے

کابل(بی این اے )
شبرغان میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس میونسپلٹی نے گزشتہ سال کے دوران 64 ملین افغانی سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
شبرغان کے میئر مولوی حبیب اللہ قانع نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ میونسپلٹی نے یہ محصولات مذبح خانوں، اشتہارات، وہیکل ٹیکس، انجینئرنگ فیس، زمین کی منتقلی اور حصول، گھر کی صفائی، دکان کے کرایے، کاروباری لائسنسوں کی تقسیم اور دیگر شعبوں سے حاصل کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیاہے۔