ششم میزان فتحِ کابل کی سالگرہ کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

ششم میزان ہمارے ملک کی جدید تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی دن سمجھا جاتا ہے،گروہی جنگوں کے دوران افغان دارالحکومت کابل شہر المیوں اور بحرانوں کا گواہ تھا،اامارت اسلامیہ کے مجاہدین نے   6 میزان 1375 بمطابق 27 ستمبر 1996ء کابل شہر کو فتح کیا اور ملک نے ایک خطرناک اور تباہ کن بحران سے […]

ششم میزان ہمارے ملک کی جدید تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی دن سمجھا جاتا ہے،گروہی جنگوں کے دوران افغان دارالحکومت کابل شہر المیوں اور بحرانوں کا گواہ تھا،اامارت اسلامیہ کے مجاہدین نے   6 میزان 1375 بمطابق 27 ستمبر 1996ء کابل شہر کو فتح کیا اور ملک نے ایک خطرناک اور تباہ کن بحران سے نجات پایا۔

کمیونزم رژیم کے سقوط کے بعد اقتدار کے چند لالچی افراد اور کیمونسٹوں کے حلیف  آپس میں لڑ پڑے، اگرچہ اس مرحلے میں ملک بھر میں بدعنوانی اور افراتفری پھیلی ہوئی تھی، مگر  تنازعات اور المیوں کا اصل میدان ملکی دارالحکومت کابل شہر تھا، کابل شہر چند نامور جنگی دھڑوں کے درمیان منقسم اور باہمی جنگوں کے میدان میں بدل چکا تھا۔

تین سالہ جنگوں میں کابل شہر کے چار میں سے تین حصے آبادی کا ڈھانچہ مکمل تباہ اور منہدم ہوا۔

ملک صرف مادی طور پر تباہ نہیں ہوا، بلکہ معنوی تباہی اور تاریخی آثار، کتب خانوں اور عجائب گھروں کے لوٹ مار کا  اس سے چند گنا زیادہ دل خراش داستان ہے، ملک کے تقسیم کے نقشے تیار ہوئے تھے اور روشنی  کا کوئی سراغ نظر نہیں آرہا تھا۔

اندھیرے کے اسی عروج میں  امارت اسلامیہ نےقیام کی، جنگجوؤں کو ملک سے مار بھگایا،  سمتوں میں تقسیم ہونے والے ملک  کو متحد کیا، کابل کو شرپسند و بدعنوان عناصر اور لوٹ ماروں سے پاک کروایا اور افغان عوام کی جان، مال اور عزت کو دوبارہ محفوظ  کیا۔

اسی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں ششم میزان سقوط، تقسیم اور تباہی کے خطر ے سے افغانستان کے نجات کا  دن ہے۔

اسی دن ملک میں ایک ایسے خالص اسلامی نظام نے حکمرانی کا آغاز کیا، جو ہماری قوم کے پندرہ لاکھ شہداء کی آرزو اور مقصد تھا۔

امارت اسلامیہ اس تاریخی دن کے آمد کی مناسبت سے اپنی مظلوم اور مجاہد ملت کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور قوم کو خوشبری دیتی ہے کہ ان شاءاللہ وہ دن عنقریب ہے، کہ ہمارا ملک ایک بارپھر استعمار کی موجودگی اور افغانستان کے موجودہ قبضے سے آزادی اور خودمختاری کے ایام کا جشن منائے گا اور مستقبل کےلیے سب کو باعزم رہنا چاہیے،تاکہ ہماری قوم ایک خالص اسلامی نظام کے نفاذ سے اپنی اعلی آرزوؤں تک پہنچ جائیں۔ ان شاءاللہ تعالی و ما ذالک علی اللہ بعزیز

امارت اسلامیہ افغانستان

06 میزان 1399 ھ ش بمطابق 10 صفرالمظفر 1442 ھ ق

27 ستمبر 2020 ء