بلخ

صوبہ بلخ میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

صوبہ بلخ میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

کابل(بی این اے )
وزارت دیہات، تعمیر نو و ترقی کے حکام کے مطابق صوبہ بلخ کے ضلع چمتال کے پشما قلعہ گاؤں میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
وزارت نے کہا کہ 17 میٹر لمبائی اور 4 میٹر اونچائی پر مشتمل مذکورہ چیک ڈیم میں 2500 کیوبک میٹر سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، جس کی تکمیل سے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور زیر زمین پانی کی سطح برقرار رہے گی۔
معلومات کے مطابق؛ اس چیک ڈیم کی تعمیر کے دوران درجنوں افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک میں سیلاب سے بچاؤ اور زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے امارت اسلامیہ کی جانب سے ملک کے ہر ضلع میں ایک ایک چیک ڈیم بنایا جا رہا ہے۔