صوبہ غزنی کو صحت،تعلیم اور دیگر خدمات کے لیے بھرپور توجہ کی ضرورت ہے ۔ گورنر غزنی

صوبہ غزنی کو صحت،تعلیم اور دیگر خدمات کے لیے بھرپور توجہ کی ضرورت ہے ۔ گورنر غزنی غزنی کے گورنر کا کہنا ہے: صوبہ غزنی کے لوگوں کو خدمات کے لحاظ سے مناسب توجہ کی ضرورت ہے۔آج بروز بدھ صوبہ غزنی کے گورنر الحاج مولوی محمد اسحاق (آخندزادہ) نے اپنے دفتر میں صوبہ غزنی کے […]

صوبہ غزنی کو صحت،تعلیم اور دیگر خدمات کے لیے بھرپور توجہ کی ضرورت ہے ۔ گورنر غزنی

غزنی کے گورنر کا کہنا ہے: صوبہ غزنی کے لوگوں کو خدمات کے لحاظ سے مناسب توجہ کی ضرورت ہے۔آج بروز بدھ صوبہ غزنی کے گورنر الحاج مولوی محمد اسحاق (آخندزادہ) نے اپنے دفتر میں صوبہ غزنی کے لیے سویڈش انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ انجینئر سلطان محمد سہاک اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔سب سے پہلے سویڈش انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سہاک نے اپنے این۔جی۔او کی کارکردگی، سرگرمیوں، مستقبل میں صوبہ غزنی کے مرکز سمیت مختلف اضلاع میں اپنے متعلقہ منصوبوں، موجودہ مسائل اور مطالبات سے گورنر کو آگاہ کیا۔ اسی دوران صوبہ غزنی کے گورنر الحاج مولوی محمد اسحاق اخندزادہ نے مذکورہ ادارے کے عہدیداروں سے ملاقات میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں عوام کے مسائل اور مشکلات انہیں بتائیں۔
گورنر اخندزادہ نے کہا: مرکز سمیت متعلقہ اضلاع کو تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کی خدمات کے حوالے سے مناسب توجہ کی ضرورت ہے اور ہماری صوبائی انتظامیہ اس سلسلے میں سویڈش انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ مذکورہ این۔جی۔او کے عہدیداروں نے یقین دہانی کروائی کہ
وہ اپنی استطاعت کے مطابق خدمات سرانجام دیں گے اور اس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تاکہ موجودہ مسائل کا جلد خاتمہ ہوسکے۔
گورنر آفس غزنی میڈیا سیل