غور

صوبہ غور ، پانچ واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر کا آغاز

صوبہ غور ، پانچ واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر کا آغاز

کابل (بی این اے )
صوبہ غور کے مرکز فیروز کوہ کے علاوہ تیورے، دولینے اور چارسدہ اضلاع میں 5 واٹر سپلائی پراجیکٹس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ صوبے کے محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے پریس آفیسر ذبیح اللہ غوثی زادہ نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ اضلاع میں یونیسیف کے مالی تعاون سے 16 لاکھ 41 ہزار 674 افغانی کی لاگت سے مذکورہ پراجیکٹس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پراجیکٹس کی تعمیر کے دوران خطے کے سینکڑوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اور مکمل ہونے پر 2000 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔