فراہ

صوبہ فراہ میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد

صوبہ فراہ میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد

فراہ: صوبہ فراہ میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے تحت 25 قراء کرام کے درمیان حسن تلاوت قرآن کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں اس صوبے کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی عبدالحئی سباوون، نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر قاری بدرالدین ،علماء کرام، بزرگوں، نوجوانوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی عبدالحئی سباوون نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد قراء کرام کی حوصلہ افزائی، بین الاقوامی فورمز کے لیے تیاری اور ان کی خامیوں کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ قراء کرام اسی طرح کے دیگر مقابلوں میں بھی حصہ لے سکیں۔اور اپنی غلطیاں اصلاح کریں۔
سباون نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت اس طرح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔