لوگر

صوبہ لوگر میں ایک ہائی سکول کی عمارت کی مرمت مکمل

صوبہ لوگر میں ایک ہائی سکول کی عمارت کی مرمت مکمل

 

کابل(بی این اے) صوبہ لوگر کے ضلع محمد آغا میں کتب خیل ہائی سکول کی عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر کے افتتاح کی گئی۔
مذکورہ سکول کی افتتاحی تقریب میں محکمہ تعلیم کے حکام کے علاوہ علماء کرام اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔
لوگر کے صوبائی محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ: مذکورہ سکول کی عمارت کی مرمت میں دروازوں اور کھڑکیوں کی تجدید، چاردیواری کی تعمیر، عمارت کی پینٹنگ،کلاس رومز، میزوں اور کرسیوں کی بحالی شامل ہے۔
حکام کی معلومات کے مطابق مذکورہ منصوبے پر تقریباً 120,000 افغانی خرچ ہوئے جو کہ ضلع محمد آغا کے تعلیم دوست لوگوں نے ادا کیے۔
یاد رہے کہ اس سکول کی عمارت کی مرمت کے ساتھ ہی 1000 طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آگئی ہے۔
محکمہ تعلیم لوگر کے حکام نے ان مالی مدد پر علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی اور جدید تعلیم کے لیے مدارس اور سکولوں میں بھیجیں۔