ننگرہار

طورخم میں پاکستان سے آنے والے افغان مہاجرین کے لیے کیمپ کی چاردیواری کی تعمیر کا آغاز

طورخم میں پاکستان سے آنے والے افغان مہاجرین کے لیے کیمپ کی چاردیواری کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے) کابل میونسپلٹی کے شہری خدمات اور تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولوی محمد خالد سجستانی، نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے چیف قاری محمد یوسف احمدی اور صوبہ ننگرہار کے عہدیداروں کی موجودگی میں طورخم میں پاکستان سے آنے والے مہاجرین کے لیے کیمپ کی چاردیواری کی تعمیر کا آغاز ہوا۔

اس تقریب میں شہری خدمات اور تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر
مولوی محمد خالد سجستانی نے بتایا کہ اس کیمپ کا رقبہ 238.63 ایکڑ ہے اور چاردیواری کی لمبائی 4622 میٹر ہے جو 3 میٹر اونچا ہوگا۔ کابل میونسپلٹی نے آریانا جوہر کنٹریکٹنگ کمپنی کے تعاون سے 15 دنوں کی مدت میں تقریباً 14 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔

بقول سجستانی کیمپ کی تعمیر میں دو داخلی اور دو خارجی راستے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سے واپس آنے والے شہریوں کی مدد کے لیے اس کیمپ کو کابل میونسپلٹی کے انجینئرز نے ڈیزائن کیا ہے اور مختلف سرکاری اداروں، قومی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی اداروں کے تعاون سے طورخم میں بنایا جا رہا ہے.