غزنی،فوجی کاروان پر حملہ، 4 ٹینک تباہ، 13 اہلکار ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی کے شلگر،مقر اور خوگیانی اضلاع میں فوجی کاروان پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز 2015-12-27 مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ضلع شلگر کے بدوان کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی کے شلگر،مقر اور خوگیانی اضلاع میں فوجی کاروان پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز 2015-12-27 مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ضلع شلگر کے بدوان کے علاقے میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 3 کٹھ پتلی ہلاک جبکہ چوتھا زخمی ہوا۔

ضلع خوگیانی سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر کے رو ز2015-12-26 مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے کے لگ بھک سیدان کے علاقے میں فوجی کاروان پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی اور ایک فوجی ٹینک بھی تباہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ گل سرخ اور سیدان کے مقامات پر ایک بار پھر مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جو شام پانچ بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئيں۔

ذرائع کے مطابق دشمن نے معمول کے مطابق سویلین آبادی کو مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شیخ آگا گاؤں کے رہائشی فیض محمد کے مکان پر ایک گولہ گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔

جہادی ذرائع نے ضلع مقر سے اطلاع دی ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین نے گلداخیل کے علاقے خیال محمد ولد محمدنبی  نامی جنگجو کو مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیا۔