غزنی،فوجی کاروان پر حملہ، 7 ٹینک تباہ، 43 ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے غزنی شہر کے آرزو اور ضلع شلگر کے خانی قلعہ، زاڑہ شار، بدوان اور نظرخان کے علاقوں غزنی پکتیکا قومی شاہراہ پر فوجی کاروان پر ہلکے و […]

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے غزنی شہر کے آرزو اور ضلع شلگر کے خانی قلعہ، زاڑہ شار، بدوان اور نظرخان کے علاقوں غزنی پکتیکا قومی شاہراہ پر فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جو شام تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں سات فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 18 اہلکار ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن نے معمول کے مطابق سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے  میں عوام کو نقصانات کا سامنا ہوا۔

واضح رہےکہ مجاہدین نے گذشتہ پانچ روز سے مذکورہ شاہراہ کو دشمن کی آمدورفت کے لیے بند  رکھی ہے اور دشمن نے کئی مرتبہ سرتوڑ کوشش کی، لیکن شکست سے روبرو ہوا۔