غزنی، دشمن فرار، شاہراہ بند، 4 ٹینک تباہ، 19 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر سے قبل کٹھ پتلی فوجوں نے صدر مقام غزنی شہر اور ضلع شلگر کے آرزو، سردار قلعہ اور چاردیوال کے علاقوں میں غزنی، پکتیکا قومی شاہراہ پر مجاہدین پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر سے قبل کٹھ پتلی فوجوں نے صدر مقام غزنی شہر اور ضلع شلگر کے آرزو، سردار قلعہ اور چاردیوال کے علاقوں میں غزنی، پکتیکا قومی شاہراہ پر مجاہدین پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جو شام تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں چار ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 8 اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کٹھ پتلی فوجوں کی آس پاس وحشی فائرنگ کے دوان دو سویلین عبدالقدیم اور نورمحمد شہید ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

واضح رہےکہ مجاہدین نے گذشتہ کئی روز سے مذکورہ شاہراہ کو دشمن کی آمدورفت کے لیے بند رکھی ہے اور دشمن نے  باربار کوشش کی، لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

دوسری جانب ضلع جغتو کے نظرقلعہ اور سیاہ قلعہ کے علاقوں میں قائم تین چوکیوں کو پولیس اہلکاروں نے پیراور منگل کی درمیانی شب رات گئے مجاہدین کے حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار ہوا۔