غزنی، ضلعی مرکز اور کاروان پر حملہ، 19 ہلاک و زخمی

امارت اسلامی کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں فوجی کاروان اور ضلعی مرکز پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع شلگر کے سلطان باغ کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں سات اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور منگل کے روز دوپہر کے […]

امارت اسلامی کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں فوجی کاروان اور ضلعی مرکز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع شلگر کے سلطان باغ کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں سات اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور منگل کے روز دوپہر کے وقت غزنی شہر کے مربوطہ علاقے میں واقع فوجی مرکز پر ہونے والے حملے میں تین فوجی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب مجاہدین نے ضلع گیرو کے مرکز اور آس پاس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔