غزنی، فوجی آپریشن ناکام، 17 ٹینک تباہ، 84 ہلاک و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر اور ضلع شلگر میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے  خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق تین روز قبل مجاہدین غزنی شہر کے سردار قلعہ اور آرزو جبکہ ضلع شلگر کے امین قلعہ، سلطان باغ اور چار دیوار کے علاقوں میں […]

کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر اور ضلع شلگر میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے  خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق تین روز قبل مجاہدین غزنی شہر کے سردار قلعہ اور آرزو جبکہ ضلع شلگر کے امین قلعہ، سلطان باغ اور چار دیوار کے علاقوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا اور پکتیکا ، غزنی شاہراہ  کو  دشمن کی آمدورفت کے لیے بند کردی، تو اس سلسلے میں سینکڑوں فوجی ٹینکوں اور گاڑیوں کے ہمراہ کٹھ پتلی فوجوں نے کاروائی کا آغاز کیا، جنہیں مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی، جو تین روز تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں 17 فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ  38 اہلکار ہلاک جبکہ 46 زخمی اور دیگر فرارہونے میں کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران کٹھ پتلی دشمن نے معمول کے مطابق سویلین آبادی پر بمباری اور ساتھ ہی بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 اور 8 شہری شہید جبکہ 13 مجاہدین اور 15 شہری زخمی ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون