غزنی، چوکی فتح، ٹینک تباہ، کمانڈر سمیت 16 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن کو نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع قرہ باغ کے شاغولی کے علاقے میں واقع دو چوکیوں پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک چوکی فتح اور دوسری تبا ہ ہونے کے […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع قرہ باغ کے شاغولی کے علاقے میں واقع دو چوکیوں پر مجاہدین نے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک چوکی فتح اور دوسری تبا ہ ہونے کے علاوہ کمانڈر سمیت سات اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی اور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ غنیمت کرلی۔

دوسری جانب جمعرات کےروز صبح کے وقت ضلع شلگر کے نیازئی رحیم خیل کے علاقے میں کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ اس میں سوار چار اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

اسی طرح رات کے وقت مجاہدین نے ضلع آب بند کے بزک کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔