غزنی

غزنی، 18 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

غزنی، 18 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ غزنی کے ضلع اندمیں والی بال مقابلے پکتیکا ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔
مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کے زیراہتمام والی بال فیڈریشن کی جانب سے غزنی کے ضلع اندڑ، میری بازار سٹیڈیم میں 18 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے والی بال مقابلے پکتیکا ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل پکتیکا اور قلعہ سردار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ہ جس کے نتیجے میں پکتیکا ٹیم نے اپنے حریف ٹیم کو 3.1 کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی ۔
واضح رہے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا تھا۔