غزنی

غزنی میں 24 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلوں کا آغاز

غزنی میں 24 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلوں کا آغاز

کابل(بی این اے )
صوبہ غزنی کی فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کے تعاون سے اس صوبے کے ضلع جاغوری میں 24 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے شروع ہو گئے ہیں ۔
ان مقابلوں کا پہلا میچ مسیر آفتاب اور گلزاریاں نوین ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس کے نتیجے میں مسیرآفتاب ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 3-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے 10 دن تک جاری رہیں گے ، جن کا مقصد صوبے کی سطح پر اس کھیل کو فروغ دیناہے۔