غزنی و فاریاب میں حملے، آفسر سمیت 17 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور فاریاب صوبوں میں دشمن کے مراکز  پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے تاسن کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی اور فاریاب صوبوں میں دشمن کے مراکز  پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے تاسن کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز سہ پہر کے وقت ضلع شلگر کے مرکز کے قریب جلگہ کے علاقے میں پولیس چوکی پر مجاہدین کے حملے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز دوپہر کےوقت صوبہ فاریاب ضلع شیرین تگاب کے شش تپہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک اعلی آفسر سمیت دو اہلکار ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔

اسی طرح بدھ کے روز صبح کے وقت ضلع پشتون کوٹ کے شرشر کے علاقے میں واقع چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔