کابل

غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

امارت اسلامیہ افغانستان غزہ کے شہر رفح میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ رفح جو غزہ کے جنوب میں آخری شہر ہے اور گذشتہ چھ ماہ کی لڑائی اور بمباری کی وجہ سے شمالی وسطی غزہ اور غزہ کے خان یونس سے 1.4 ملین تک بے گھر ہونے والے فلسطینی مسلمان انتہائی بری حالات میں خوف کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اب ایک بار پھر صیہونی حکومت کی غاصب افواج نے تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے فلسطینی مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔
امارت اسلامیہ افغانستان اس اقدام کو جنگی جرم اور فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیتی ہے اور ایک بار پھر عالم اسلام اور دیگر ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس تباہی کو روکیں اور تمام ممکنہ راستوں کے ذریعے غزہ کے محصور مسلمانوں کو خوراک، ادویات اور انسانی امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
بدقسمتی سے اب تک علاقائی اور بین الاقوامی بااثر حکومتیں غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں ناکام رہی ہیں اور اس سلسلے میں موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے صیہونی حکومت نے ایک بار پھر حماس کے قیام امن کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی۔
ذبیح اللہ مجاہد : ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۵۱۰۲۹ ه ق
۱۴۰۳۱۲۱۱۹ ه ش 8\5\2024م