غور

غور: منشیات بنانے والی پانچ فیکٹریوں پر چھاپہ 11 افراد گرفتار، منشیات نذر آتش

غور: منشیات بنانے والی پانچ فیکٹریوں پر چھاپہ 11 افراد گرفتار، منشیات نذر آتش

 

غور کے پولیس ہیڈ کوارٹر نے منشیات کی پانچ فیکٹریوں دریافت ، تباہی اور اس سلسلے میں 11 افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان فیکٹریوں سے دو سو ٹن سے زائد ’یامہ‘ جو منشیات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے بھی ضبط کیا گیا ہے۔

غور کی صوبائی پولیس کمانڈ کے ترجمان عبدالرحمن بدری کے مطابق پولیس کمانڈ کی انسداد منشیات فورس نے 228 ٹن سے زائد یامہ جو جو آئس جیسی منشیات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے برآمد کر کے نذر آتش کردیا۔
پولیس کے مطابق ایک ہفتے پر مبنی آپریشنز میں پانچ گیس سلنڈر، 40 بیرل تیل، چھ کارٹن تیزاب، چونے کے 25 تھیلے، پانی ذخیرہ کرنے کے دو ٹینک اور منشیات کی تیاری کا سامان بھی ہماری فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔