غور

غور- ہرات شاہراہ کی تعمیر، شہریوں کا خیر مقدم

غور- ہرات شاہراہ کی تعمیر، شہریوں کا خیر مقدم

ہرات (بی این اے) غور کے شہریوں نے غور-ہرات شاہراہ کی تعمیر کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے اس ترقیاتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون کی بھی پیش کش کی ہے۔
یہ شاہراہ دور افتادہ صوبے غور کے شہریوں کے لیے سب سے اہم سفری راستہ سمجھا جاتا ہے۔ جس کی پہلے بیس کلو میٹر کی تعمیر شروع ہو چکی تھی۔
شاہراہ کی مکمل تعمیر کے لیے خطیر رقم درکار ہے، اب تک اس منصوبے کا کام حصوں میں آگے بڑھایا گیا ہے۔
غور کے ایک رہائشی نے اپنی 60 بھیڑیں بیچ کر اس سڑک کی تعمیر میں حصہ لینے کی معصومانہ پیش کی ہے۔
غور کے مرکز فیروزکوہ کے ایک شہری مرزا محمد ابراہیم جنہوں نے اپنی چھ ایکڑ اراضی اس شاہراہ کی تعمیر کے لیے وقف کردی ہے ، انہوں نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر سے زرعی پیداوار اور مریضوں کی آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ شہر کے بازاروں اور ہسپتالوں تک اس سے ترقی کو فروغ ملے گا۔
غور کے شہریوں نے اس شاہراہ کے ایک حصے کی تعمیر شروع کرنے پر اپنے گورنر ملا احمد شاہ دین کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
تاہم غور کے شہریوں نے امارت اسلامیہ کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شاہراہ پر باقی ماندہ کام شروع کریں، تاکہ غور اور اس کے عوام کو دائمی محرومیوں سے بچایا جاسکے۔
غور پبلک ورکس کے سربراہ مولوی عبدالکریم ابو شعیب یقین دلاتے ہیں کہ اس منصوبے کی تعمیر کا عمل درست طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔