فاریاب،وسیع علاقہ فتح، دو کمانڈروں سمیت 37 سرنڈر ہلاکتیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب کے پشتون کوٹ، المار اور چہلگزی اضلاع میں مقامی جنگجوؤں کے خلاف وسیع  کاروائی کا آغاز کیا۔ اطلاعات کے مطابق دو روز قبل مجاہدین نے ضلع پشتون کوٹ کے تیلان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں  سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جمعہ کےروز اللہ تعالی کی […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب کے پشتون کوٹ، المار اور چہلگزی اضلاع میں مقامی جنگجوؤں کے خلاف وسیع  کاروائی کا آغاز کیا۔

اطلاعات کے مطابق دو روز قبل مجاہدین نے ضلع پشتون کوٹ کے تیلان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں  سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جمعہ کےروز اللہ تعالی کی نصرت سے تمام علاقے ، متعدد گاؤں اور تین چوکیوں پر قابض ہوئے اور اس دوران دو جنگجو کمانڈر رحیم دل اور رازمحمد نے 37 جنگجوؤں کے ہمراہ مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔جنہوں نے ایک ہیوی مشین گن، دو راکٹ لانچر،8 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ ضلع المار کے چغاتک کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونے والے دھماکہ سے ایک جنگجو ہلاک جبکہ کمانڈر غلام علی سمیت چار شرپسند شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جمعرات کےروز مجاہدین نے ضلع چہلگزی کے مربوطہ علاقے میں جنگجو کمانڈر بازمحمد کو مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیا۔