فاریاب، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر، فوجی مراکز  فتح، ہلاکتیں، غنائم

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق مجاہدین نے ضلع بل چراغ اور آس پاس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں منگل کے روز مغرب کے وقت اللہ تعالی کی نصرت سے […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق مجاہدین نے ضلع بل چراغ اور آس پاس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں منگل کے روز مغرب کے وقت اللہ تعالی کی نصرت سے ضلعی مرکز ، تمام چوکیاں اور وسیع علاقے فتح ہوئیں اور وہاں تعینات درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور مجاہدین نے کافی مقدارمیں ہلکے و بھاری ہتھیار وغیرہ غنیمت کرلی۔

دوسری جانب منگل کے روز سہ پہر کے وقت مجاہدین نے ضلع پشتون کوٹ کے زرشوئی کے علاقے میں فوجی مراکز اور چوکیوں پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو مراکز اور دو چوکیوں سے مکمل طور پر دشمن کا صفایا کردیا گيا اور دشمن نے جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی راہ اپنالی۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے تین موٹرسائیکلیں اور دیگر فوجی سازوسامان قبضے میں لیے۔

تفصیل بعد میں ان شاءاللہ