فاریاب،12 چوکیاں، 42گاؤں فتح، 3کمانڈروں سمیت ہلاکتیں

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب کے المار اور دولت آباد اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق مجاہدین نے چار روز سے ضلع المار کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی دشمن کے چوکیوں اور مراکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب کے المار اور دولت آباد اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق مجاہدین نے چار روز سے ضلع المار کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی دشمن کے چوکیوں اور مراکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چار روزہ آپریشن کے دوران تین کمانڈروں غفور، اسرائیل اور خدائے رحیم سیمت 9 اہلکار ہلاک جبکہ 9 زخمی ہونے کے علاوہ مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے 12 چوکیوں اور 42 گاؤں سے دشمن کا مکمل صفایا کروایا ، جن کے نام  درج ذیل ہے۔

تاجک، اولاد شیری، کشبائی، بوزبالا، بوزپایان، قبرغہ، تیگن، دواشی، بوری، ابدلی، بازار قرائے، جنگلی، قشقہ، فیض آباد، بوزتال بالا، بوزتال پایین،پرتلیک، دمبہ خوار، ورتہ قشلاق، یتی وی، دیوانہ یر، دشت صحرا، قلعہ یر، حذرہ قشلاق، کلک، دالان بالا، دالان پایان، اسبغ چشمہ، براتی، آرتوق بالا، آرتوق پایان، حیدرخانہ، صیاد، آقکوتل بالا، آقکوتل پایان، کترش، تیرسلوق، بابایوسف، قوزرا ور دیگر علاقے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قرائے کے علاقے میں مجاہدین نے ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن (25صندوق گولیاں) 2 ہیوی مشین گنیں (2 صندوق گولیاں) 2 آرپی جی راکٹ (40 گولے) 4 خفیف گن، 11 کلاشنکوفیں (6000گولیاں) ایک پستول، 3 وائرلیس سیٹیں، چیکنگ کا آلہ، 4 گھوڑے، ایک بم آفگن (12 گولے) ایک شارٹی میزائل، ایک موٹرسائیکل اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایک مجاہد شہید جبکہ 4 زخمی ہوئیں۔ تقبلہ اللہ

واضح رہے کہ دو روز قبل مجاہدین نے ضلع شیرین تگاب کے آستانہ کے علاقے سے دشمن کو مار بھگایا تھا۔

ضلع دولت آباد سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز 2015-07-15 مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جو دوپہر گیارہ بجے تک جاری رہا، جس  میں ایک فوجی کی ہلاکت کی اطلاع ملی، لیکن مزید تفصیل موصول نہ ہوسکا۔