فاریاب آپریشن،کمانڈروں سمیت 60 ہلاک وگرفتار، کافی غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب میں الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن پر حملہ  کیا۔ تفصیل کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت ضلع المار کے چغاتک کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں شام تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں چار فوجی ٹینک تباہ […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب میں الخندق آپریشن کے سلسلے میں دشمن پر حملہ  کیا۔

تفصیل کے مطابق پیر کےروز صبح کے وقت ضلع المار کے چغاتک کے علاقے میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں شام تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں چار فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ سفاک جنگجو کمانڈر نقیب اللہ کاریزی ہلاک جبکہ 6 زخمی اور دیگر کٹھ پتلی شکست کی حالت میں فرار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق صلیبی بمباری کے دوران متعدد مکانات تباہ ہونے کے علاوہ ایک مجاہد شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ تقبلہ اللہ

دوسری جانب رات کے وقت ضلع جمعہ بازار کے تپہ قشلاق  اور قلندر بازار کے علاقے میں جنگجو کمانڈر گل احمد محافظ سمیت قتل جبکہ ایک زخمی ہوا۔

اسی طرح  ضلع پشتونکوٹ کے یکہ توت کے علاقے پر رات کے وقت جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مارا، جنہیں مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوااور دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران چار مجاہدین شہید جبکہ دو سویلین گرفتار اور صبح کے وقت مذکورہ علاقے میں ڈرون حملے میں دو مجاہدین شہید  ہوئے۔ تقبلہم اللہ

ضلع بل چراغ سے اطلاع ملی ہےکہ رات کے وقت کولیان اور توغلمس کے علاقوں میں مجاہدین نے دشمن کی چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 چوکیاں اور دونوں علاقے فتح ہونے کے علاوہ 9 فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی اور 30 گرفتار ہوئے اور ساتھ ہی مجاہدین نے دو گاڑیاں، 30 موٹرسائیکلیں 32 عدد ہلکے و بھاری ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

قابل یاد آوری ہےکہ لڑائی میں ایک مجاہد شہید جبکہ چار زخمی ہوئے۔ تقبلہ اللہ