فاریاب حملہ پسپا، کمانڈر سمیت 3قتل، 3گرفتار، کافی غنائم

مقامی جنگجوؤں نے صوبہ فاریاب ضلع قیصار میں مجاہدین پر حملہ کیا،جبکہ ضلع چہلگزی میں کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع قیصار کے سپیرگلیک کے علاقے میں ملامحراب کی  سرکردگی میں جنگجوؤں نے مجاہدین کے مراکز پر حملہ کیا، جنہیں شدید […]

مقامی جنگجوؤں نے صوبہ فاریاب ضلع قیصار میں مجاہدین پر حملہ کیا،جبکہ ضلع چہلگزی میں کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع قیصار کے سپیرگلیک کے علاقے میں ملامحراب کی  سرکردگی میں جنگجوؤں نے مجاہدین کے مراکز پر حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا اور لڑائی چھڑگئی،جس کے نتیجے میں کمانڈر محراب سمیت 3 جنگجو ہلاک جبکہ 3 زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ مجاہدین نے 14 موٹرسائیکلیں، ایک ہیوی مشین گن، 6 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز صبح کے وقت ضلع چہلگزی کے ہزارقلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی زخمی اور سہ پہر کے وقت کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ اور دو الہکار زخمی ہوئے۔