فاریاب

فاریاب نے نارتھ زون فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

فاریاب نے نارتھ زون فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

کابل(بی این اے )
فاریاب میں چار صوبوں کے درمیان شروع ہونے والے فٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
یہ مقابلے پانچ روز قبل صوبہ فاریاب غلام محمد میمنگی اسٹیڈیم میں شروع ہوئے تھے، جس میں فاریاب، بلخ، سمنگان اور جوزجان صوبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
مقابلوں کے فائنل میچ میں فاریاب سرپل کو شکست دے کر ان مقابلوں کا چیمپئن بننے میں کامیاب رہا۔
مذکورہ مقابلوں میں فاریاب سے شکر اللہ کوہی اور بہرام غفوری بہترین گول کیپر قرار پائے۔