فاریاب وبادغیس، چوکی فتح، 13 ہلاک و زخمی، ٹینک واسلحہ غنیمت

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فاریاب اور بادغیس صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے  صوبہ فاریاب ضلع جمعہ بازار کے صحرائی قلعہ کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فاریاب اور بادغیس صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے  صوبہ فاریاب ضلع جمعہ بازار کے صحرائی قلعہ کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے چار ہلاک جبکہ تین زخمی  اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ مجاہدین نے ایک فوجی ٹینک، ایک ہیوی مشین گن، دو کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد زخمی ہوا۔

دوسری جانب رات کے وقت ضلع بل چراغ کے کولیان کے علاقے میں مجاہدین اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی میں تین شرپسند زخمی ہوئے۔

واضح رہےکہ لڑائی کے دوران تین مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

صوبہ بادغیس سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر کےروز شام کے وقت ضلع آب کمری کے بندشرم کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

اسی طرح ضلع سنگ آتش کے مرکز کے قریب سنیچر کےروز دوپہر کے وقت افغان فوجی محمد اسلم ولد محمد عثمان نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے ایک کلاشنکوف اور ایک دوربین بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔