فراہ،پولیس چوکی فتح، 6 اہلکار ہلاک، کافی اسلحہ غنیمت

پولیس اہلکاروں کی چوکی پر صوبہ فراہ ضلع پشت رود میں حملہ،جبکہ گشتی پارٹی پر ضلع بکوا میں دھماکہ ہوا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ ضلع پشت رود کے دوراہی کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر مجاہدین نے حملہ […]

پولیس اہلکاروں کی چوکی پر صوبہ فراہ ضلع پشت رود میں حملہ،جبکہ گشتی پارٹی پر ضلع بکوا میں دھماکہ ہوا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ ضلع پشت رود کے دوراہی کے علاقے میں واقع پولیس چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو نصف گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک بم آفگن، 6 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ سے دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز ضلع بکوا میں ہرات، قندہار قومی شاہراہ پر حبیب پٹرولیم سروس کے قریب بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔