فراہ

فراہ ، 375 ملین افغانی مالیت کے 50 منصوبے مکمل

فراہ ، 375 ملین افغانی مالیت کے 50 منصوبے مکمل

کابل(الامارہ)
صوبہ فراہ کے دیہات، تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال اس صوبے میں 375 ملین افغانی مالیت کے 50 مختلف منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔

مذکورہ صوبے کے دیہات، تعمیر نو و ترقی کے سربراہ مفتی محمد نسیم سرہنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران اس صوبے میں 375 ملین افغانی مالیت کے 50 مختلف منصوبے نافذ کیے گئے جن میں زیادہ تر دور دراز کے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی پراجیکٹس شامل ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ پراجیکٹس کی تکمیل سے تقریباً 48 ہزار افراد کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

محمد نسیم سرہنگ نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے رواں سال مذکورہ صوبے کے 9 اضلاع میں 12 دیگر منصوبوں پر بھی عمل درآمد جاری ہے، جن میں صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ چیک ڈیموں کی تعمیر بھی شامل ہے۔