فراہ رود، چوکیوں پر حملہ، نائب کمانڈر سمیت 21 ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فراہ ضلع فراہ رود میں حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے کاروان گاہ کے علاقے میں واقع کٹھ پتلی فوجوں کی تین چوکیوں پر ہلکے و […]

کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فراہ ضلع فراہ رود میں حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے کاروان گاہ کے علاقے میں واقع کٹھ پتلی فوجوں کی تین چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جن کے کمک کے لیے تازہ دم اہلکار پہنچیں، تو لڑائی میں شدت آئی، جو جمعرات کےروز 2015-10-08 دوپہر بارہ بجے تک جاری رہی۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی کے دوران شاہراہ نائب کمانڈر سمیت 14 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کے علاوہ 2 فوجی ٹینک تباہ اور چوکیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران 4 مجاہدین بھی زخمی ہوئيں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے بازار میں تین چوکیوں چوکیوں پر حملہ کیا اور جمعہ کےروز 2015-10-09 صبح کے وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو مالی نقصان پہنچنے کے علاوہ 7 کٹھ پتلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئيں۔

واضح رہےکہ حملے کے دوران ہرات، قندہار شاہراہ پر ٹریفک کے آمد ورفت کے لیے  بند پڑی تھی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی  زخمی ہوا۔