فوجی بربریت جاری، خواتین بچوں سمیت 40 شہید زخمی

نیویارک و واشنگٹن کےمحافظوں نے معمول کے مطابق کاپیسا اور لغمان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو روز سے صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے مختلف علاقوں کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ فضائی حملوں اور توپوں کا نشانہ بنارہا ہے، جس میں اب تک […]

نیویارک و واشنگٹن کےمحافظوں نے معمول کے مطابق کاپیسا اور لغمان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو روز سے صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے مختلف علاقوں کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ فضائی حملوں اور توپوں کا نشانہ بنارہا ہے، جس میں اب تک 6 شہری شہید جبکہ 31 زخمی ہوئے، جن میں خواتین او ربچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ درہ کے علاقے کاریز کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں نے مسافروں کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 ڈرائیور شہید ہوئے۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون