فوجی درندگی،مکانات تباہ،خواتین سمیت 19 زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بدخشان اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ بدخشان ضلع جرم کے دہسنگان اور دشتک کے علاقوں کو توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 17 مکانوں کو […]

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بدخشان اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ بدخشان ضلع جرم کے دہسنگان اور دشتک کے علاقوں کو توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 17 مکانوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ 7 افراد اور 2 خواتین زخمی ہوئیں۔
دوسری جانب بدھ کے روز مغرب کے وقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے سلطان خیل کے علاقے میں فوجی کیمپ پر مجاہدین کے قبضے کے بعد عوام وہاں سیرکےلیے گئے،جن پر کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 10 شہری زخمی ہوئے۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون