فوجی درندگی، مسجد،کشتی تباہ،خواتین بچوں سمیت 20 شہید و زخمی

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے میدان، لغمان، قندوز اور بلخ صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے زرک خیل گاؤں کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 مکانات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ 2 […]

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے میدان، لغمان، قندوز اور بلخ صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے زرک خیل گاؤں کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 مکانات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ 2 شہری بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اتوار اور پیرکی درمیانی شب صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے قلعہ چوکیاں اور کونجکی کے علاقوں  میں آپریشن کے دوران کٹھ پتلی فوجوں نے عوام کو پر تشدد کیا اور 2 افراد کو نہایت درندگی سے شہید کردیے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ قندوز کے صدرمقام قندنوز شہر کے عاق مسجد کے علاقے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ کی بمباری سے ایک مسجد مکمل طور پر شہید ہوا۔

نیز سہ پہر کے وقت ضلع علی آباد کے عمرخیل کے علاقے میں دریائے چاردرہ کو عبور کرنے والی مسافروں کی کشتی کو صلیبی غلاموں نے فضائی کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ملاح سمیت6 افراد شہید جن میں 2 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جب کہ 7 بچے اور خواتین شدید زخمی ہوئیں،ایک بچے کی جسد اب  تک لاپتہ ہے۔

اسی طرح وحشی درندوں نے ضلع  چاردرہ کے منگ تپہ کے علاقے میں سول ہسپتال پر بمباری کی،جس سے ہسپتال مکمل تباہ اور  2 شہری بھی شہید ہوئے۔

صوبہ بلخ سے اطلاع ملی ہے کہ ضلع چمتال کے نوشہر ترک کے علاقے پر وحشی غاصب فوجوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی تعاون سے عوام کے گھروں پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہونے کے علاوہ 3 بھائی زخمی ہوئے۔اناللہ وانآ الیہ راجعون