فوجی غنڈہ گردی،خواتین بچوں سمیت 8 شہید زخمی

کابل انتظامیہ کی فضائیہ اور سیکورٹی فورسز نے معمول کے مطابق لوگر، لغمان اور بدخشان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ اطالعات کے مطابق پیر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگرضلع خوشی کے زرندو لارہ کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں نے نجی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو […]

کابل انتظامیہ کی فضائیہ اور سیکورٹی فورسز نے معمول کے مطابق لوگر، لغمان اور بدخشان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔
اطالعات کے مطابق پیر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگرضلع خوشی کے زرندو لارہ کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں نے نجی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ ایک بچہ اور ایک نوجوان شہید ہوا، جبکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب صدر مقام پل عالم شہر کے پات خواب شانہ کے علاقے میں کابل انتظامیہ کے وحشی کمانڈو نے چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، تلاشی کے بہانے لوٹ مار اور عزت اللہ نامی شخص کو شہید کردیا۔
دریں صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے اسلام آباد کے علاقے میں قائم بی ایچ سی صحت کے مرکز کابل انتطامیہ کی فضائیہ نے بمباری کرکے اسے سامان آلات سمیت نذرآتش کردیا، جبکہ کوٹالی کے مقام پر اسی نوعیت بمباری کے دوران گلالئے نامی شخص شہید ہوا۔
دوسری جانب صوبہ بدخشان کے صدر مقام فیض آباد شہر کے حلقہ نمبر7 کے مربوطہ تلبزنگ کے مقام پر کٹھ پتلی فضائیہ نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں علاقے کا مسجد اور قریب مکان منہدم ہونے کے علاوہ قریب مکان میں 2 بچے شہید جبکہ ان کے والدین زخمی ہوئے۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون