فوجی غنڈہ گردی، بچوں خواتین سمیت 49 شہید و زخمی

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بغلان، لغمان اور خوست میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے جوینے گاؤں کو حشی فوجوں نے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک معذور […]

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق بغلان، لغمان اور خوست میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔
آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے جوینے گاؤں کو حشی فوجوں نے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک معذور موچی کے مکان پر ایک گولہ گرنے سے 3 بخے شہید جبکہ ماں سمیت 4 بچے زخمی ہوئیں۔
دریں اثنا صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے مختلف علاقوں پر وحشی درندوں کی بی 52 نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید جبکہ 30 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب قلعہ نجیل بازار اور قلعہ گاؤں پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب وحشی درندوں نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک ہوٹل، 4 دکانیں اور جامع مسجد مکمل طور پر منہدم ہونے کے علاوہ درجنوں جانور بھی تلف ہوئے۔
اسی طرح سنیچر کے روز مغرب کے وقت صوبہ خوست ضلع صبری کے ابوخیل گاؤں کو وحشی کمانڈو نے توپوں نے کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک بوڑھا شخص شہید ،ایک بچی، ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی اور قریبی مدرسے کو بھی نقصان پہنچا۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون