فوجی وحشت،خواتین سمیت 31 افراد شہید و زخمی

کابل انتظامیہ کے بلیک واٹر کے کارندوں نے پروان، خوست، بلخ، لوگر اور قندوز صوبوں میں نمازیوں، روزداروں اور عام شہریوں  کو تشدد اور درندگی کا نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق صوبہ پروان کے صدر  مقام چاریکار شہر کے خلازئی کے علاقے میں کابل انتظامیہ کے اینٹلی جنس سروس  بلیک واٹر کے کارندوں نے منگل […]

کابل انتظامیہ کے بلیک واٹر کے کارندوں نے پروان، خوست، بلخ، لوگر اور قندوز صوبوں میں نمازیوں، روزداروں اور عام شہریوں  کو تشدد اور درندگی کا نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق صوبہ پروان کے صدر  مقام چاریکار شہر کے خلازئی کے علاقے میں کابل انتظامیہ کے اینٹلی جنس سروس  بلیک واٹر کے کارندوں نے منگل کےروز افطاری کے وقت مدرسہ تعلیم القرآن کی مسجد پر اس حال میں حملہ کیا، جب کہ عوام قرآن کریم کے ختم کی خوشی میں وہاں اکھٹے ہوئے اور اس دوران وحشی درندوں نے نہتے عوام پر فائرنگ کرنے کے علاوہ انہیں دستوں بموں کا نشانہ بھی بنایا، جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید جب کہ 10 سے زخمی ہوئے اور جاتے ہوئے راستے میں ایک اور شخص کو بھی شہید کردیا۔

دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ خوست ضلع صبری کے گورچک گاؤں میں بلیک واٹر کے درندوں نے مسجد میں تروایح پڑھنے والے افراد پر حملہ کیا،جس میں 3 نمازی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

اسی طرح رات کے وقت صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے بوکہ کے علاقے کو کٹھ پتلی غلاموں نے ایک بار پھر بھاری ہتھیاروں اور توپوں کا نشانہ بنایا، جس میں 4 مکانات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک شخص بھی زخمی ہوااور بوریا باف کے علاقے میں کلینک پر بمباری کی،جس سے کلینک اوروہاں موجود ادویات وغیرہ تباہ ہوئے، جب کہ ضلع شولگرہ کے استرکوٹ کے علاقے پر بلیک واٹر کے کمانڈو درندوں نے رات کے وقت چھاپہ مار کر عوام  پر تشدد کرتے ہوئے 40 افراد کو حراست میں لیا، صبح کے وقت 4 افراد کو ساتھ گئے اور دیگر کو چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ لوگر ضلع خوشی کے سلطان خیل گاؤں پر وحشی کمانڈو نے شب خون مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو بموں سے تباہ، تلاشی کے بہانے لوٹ مار اور 2 بھائیوں عبداللہ اوررحمت اللہ ولدان دولت خان کو نہایت درندگی سے اپنے ہی گھر میں شہید کردیا۔

صوبہ قندوز سے اطلاع ملی ہے رات کے وقت ضلع دشت آرچی کے نہرکہنہ کے علاقے کو کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا،جس سے متعدد مکانات اور دکانیں تباہ ہوئیں۔

اسی طرح بدھ کےروز سہ پہر کے وقت ضلع خان آباد کے اقتاش کے باسوس اور محفلی کے علاقوں پر بھارتی ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک نوجوان شہید جب کہ ایک شخص زخمی ہوا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون