فوجی وحشت جاری، خاتون سمیت 3 شہید، 15 زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے لوگر، جوزجان اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم شہر کے خضر کے علاقے میں مقامی جنگجوؤں نے عوام کی گاڑی پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے  میں 14 شہری زخمی ہوئے۔ دوسری جانب رات کے وقت […]

کٹھ پتلی فوجوں نے لوگر، جوزجان اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم شہر کے خضر کے علاقے میں مقامی جنگجوؤں نے عوام کی گاڑی پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے  میں 14 شہری زخمی ہوئے۔

دوسری جانب رات کے وقت صوبہ جوزجان ضلع خانقاہ کے بیش کپہ اور قلچ آباد کے علاقوں کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا انشانہ بنایا،جس سے عوام کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ہفت آسیا کے علاقے میں کٹھ پتلی درندوں نے سویلین کی گاڑی  کو روک کراس میں سوار حمیداللہ جان نامی شخص کو شہید اورموٹرسائیکل پر سوار گھر جانے والے جاوید نامی شخص کو شہید جب کہ ان کے بھائی کو زخمی کردیا۔

اسی طرح وحشی درندوں نے ضلع نرخ کے شہاب الدین گاؤں کو مارٹرگولوں کا  نشانہ بنایا اور ایک گولہ عبدالحنان کے مکان پر گرا،جس سے مکان تباہ اور ان کی بیوی شہید ہوئی۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون