فوجی وحشت جاری، 35 مکانات تباہ،شہری شہید و زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے استعماری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جوزجان، قندوز، نورستان اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے آقچہ اور منگجک اضلاع میں کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے مقامی آبادی پر شدید بمباری کی، جس سے متعدد مکانات تباہ ہوئے اور قرہ […]

کٹھ پتلی فوجوں نے استعماری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جوزجان، قندوز، نورستان اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے آقچہ اور منگجک اضلاع میں کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے مقامی آبادی پر شدید بمباری کی، جس سے متعدد مکانات تباہ ہوئے اور قرہ ادک گاؤں کو واشنگٹن کے محافظوں کمانڈو نے مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 32 مکانات تمام سامان آلات سمیت جل کر خاکستر ہوئے۔

دوسری جانب وحشی درندوں نے صوبہ قندوز ضلع دشت آرچی کے پل مؤمن کے علاقے پر چھاپہ مار کر عوام پر تشدد کیا اور 2 افراد کو حراست میں لیا۔

نیز صوبہ نورستان ضلع کامدیش کے منڈگل گاؤں کو شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی  اور 3 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اسی طرح صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے وغجان بازار کے علاقے میں بلیک واٹر کے کرائے کے قاتلوں نے ایک بوڑھے شخص کو شہید کردیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون