قبائل کا اعلان حمایت، فتوحات، 24 ہلاک، 5 گرفتار، غنائم

قبائل نے صوبہ پکتیا میں امارت اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کیا، جبکہ جوزجان، ننگرہار اور پکتیکا صوبوں میں مجاہدین نے دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پکتیا صوبہ پکتیا کے سات اضلاع ڈنڈ پھٹان، سمکنی، جانی خیل، لجہ منگل احمدخیل، میرزکہ اور زازئی آریوب کے قبائل منگل، زازئی، سمکنی، مقبل،، احمدخیل […]

قبائل نے صوبہ پکتیا میں امارت اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کیا، جبکہ جوزجان، ننگرہار اور پکتیکا صوبوں میں مجاہدین نے دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق
پکتیا
صوبہ پکتیا کے سات اضلاع ڈنڈ پھٹان، سمکنی، جانی خیل، لجہ منگل احمدخیل، میرزکہ اور زازئی آریوب کے قبائل منگل، زازئی، سمکنی، مقبل،، احمدخیل طوطا خیل وغیرہ نے ایک بڑے اجتماع کے دوران امارت اسلامیہ سے مکمل اعلان کیا۔
اجتماع کا انعقاد ضلع احمدخیل میں ہوا، جس میں کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب شیخ الحدیث محمدخالد، کسٹم ہاؤس کے نائب ملا ناصر، فوجی کمیشن جنوبی حلقہ کے انچارج مولوی حمداللہ، شہری نقصانات کے انچارج مولوی اخترشاہ ہاشمی اور صوبائی گورنر ملا حمزہ وغیرہ ،جبکہ قبائلی عمائدین مدیر اکبر زازئی، حاجی سردار سمکنی، سینٹر محمد لائق وغیرہ نے شرکت کی۔
اجلاس سے امارت اسلامیہ کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے خطاب کیا۔ امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قبائلی عمائدین کا 20 سالہ جہاد میں تعاون کا شکریہ ادا کیا، جبکہ قومی رہنماؤں نے اسلامی نظام کے نفاذ تک ہر قسم کی قربانی دینے کا وعدہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوزجان
صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر کے قریب مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں پر وسیع حملہ کیا، جو تاحال جاری ہے، جس میں اب تک اللہ تعالی کی نصرت سے پانچ چوکیوں اور وسیع علاقووں پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 2 ہلاک، 5 گرفتار، دیگر فرار اور مجاہدین نے 3 فوجی گاڑیاں اور کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار بھی تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننگرہار
منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے پیٹل سے لیکر کنڈہ کے علاقے تک قائم کٹھ پتلی فوجوں کے 4 مراکز اور 13 چوکیوں سے دشمن کا اللہ تعالی کی نصرت سے صفایا کروایا اور تمام فوجیوں کو مجاہدین نے فرار ہونے کا موقع دیا۔ اب پورے علاقے پر مجاہدین کا کنٹرول ہے۔
اسی طرح طوطو اور گندمک کے علاقوں میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک، دو گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 22 کمانڈو اور کٹھ پتلی فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیکا
صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ شہر کے قریب واقع چار چوکیوں محمدخیل، مسواس، گاڑہ اور زلے کو کٹھ پتلی دشمن نے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی ۔