قطر میں ملا برادر اخوند اور امریکی وزیرخارجہ کی ملاقات

پیر کے روز28 رجب المرجب بمطابق 23 مارچ امریکی وزیرخارجہ جناب مائیک پومپیو نے وفد کے ہمراہ امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا عبدالغنی برادر اخوند کی قیادت میں وفد سے مفصل ملاقات کی۔ ملاقات مملکت قطر کے مرکز دوحہ شہر میں اس حال میں ہوئی، کہ فریقین امارت […]

پیر کے روز28 رجب المرجب بمطابق 23 مارچ امریکی وزیرخارجہ جناب مائیک پومپیو نے وفد کے ہمراہ امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا عبدالغنی برادر اخوند کی قیادت میں وفد سے مفصل ملاقات کی۔

ملاقات مملکت قطر کے مرکز دوحہ شہر میں اس حال میں ہوئی، کہ فریقین امارت اسلامیہ اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے  پر عمل درآمد یقینی بنانے اور قیدیوں کی جلد از جلد رہائی  ہوجائے۔

امارت اسلامیہ کے نائب جناب ملا برادر اخوند اور امریکی وزیر خارجہ جناب مائیک پومپیو نے اصرار کیا کہ معاہدے پر سختی سے عملی کرنے سے بین الافغان مذاکرات کے آغاز اور معاہدے کے مطابق مستقبل کے سیاسی اسلامی نظام سمیت پائیدار امن اور جنگ بندی کے لیے راہ ہموار  ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ جناب مائیک پومپیو نے یقین دلایا کہ امریکی افواج شیڈول کے مطابق انخلا کی حالت میں ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

29 رجب المرجب 1441ھ بمطابق 24 مارچ 2020 ء