کابل

قطر کا قندھار میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اعلان

قطر کا قندھار میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کا اعلان

 

کابل(بی این اے )

وزارت صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں قطر قندھار میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر شروع کرے گا۔

مذکورہ وزارت کے ترجمان ڈاکٹر شرف زمان نے ایک ویڈیو کلپ میں بتایا کہ قندھار میں 400 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے قطر کے ساتھ بات چیت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مستقبل قریب میں اس پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطری حکام کے ساتھ افغان ڈاکٹروں کو خصوصی شعبوں میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔