قندوز،تھانہ انچارج سمیت3زخمی،جنگجو فرار

صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر اور ضلع چاردرہ میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز 2015-06-03 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے قندوز شہر کے مرکزی علاقوں تگابیان، خوانہ اور کنوشاخ گاؤں میں مقامی جنگجوؤں کے خلاف […]

صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر اور ضلع چاردرہ میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز 2015-06-03 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے قندوز شہر کے مرکزی علاقوں تگابیان، خوانہ اور کنوشاخ گاؤں میں مقامی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، جو دیر تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں مجاہدین نے تینوں گاؤں سے دشمن کا صفایا کروایا اور آپریشن کے دوران 5 جنگجو زخمی جبکہ دیگران نے فرار کی راہ اپنالی۔

ضلع چاردرہ سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھک زاخیل کے علاقے میں پل کے قریب پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دھماکہ سے اسٹیشن انچارج سمیت 3 زخمی جبکہ ایک ہلاک ہوا۔